ملک بھر میں کتنے پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے الیکشن کمیشن نے تفصیل جاری کر دی

ملک بھر میں کتنے پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے الیکشن کمیشن نے تفصیل جاری کر دی

 

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔  ان میں سے 25,320 پولنگ اسٹیشنز خاص طور پر مردوں کے لیے ہوں گے اور 23,952 پولنگ اسٹیشن خواتین کے لیے مختص کیے جائیں گے۔  مزید برآں، 41,403 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہوں گے جہاں مرد اور خواتین دونوں ایک ساتھ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کل 50,944 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔  ان میں سے 14,556 مردوں کے لیے اور 14,036 خواتین کے لیے ہوں گے۔  اس کے علاوہ پنجاب میں 22352 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

سندھ میں کل 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔  ان میں سے 4,443 مردوں کے لیے اور 4,313 خواتین کے لیے ہوں گے۔  اس کے علاوہ سندھ میں 10,250 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو تین حلقوں میں انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گے

خیبرپختونخوا کے لیے الیکشن کمیشن نے 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔  ان میں سے 4,810 مردوں کے لیے اور 4,286 خواتین کے لیے ہوں گے۔  اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 6,601 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

بلوچستان میں کل 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔  ان میں سے 1,511 مردوں کے لیے اور 1,317 خواتین کے لیے ہوں گے۔  مزید برآں، بلوچستان میں 2200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

مسلم لیگ نواز نے اپنا انتخابی منشور پیش کر دیا

چنو نئی سوچ کو کے سلوگن کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی منشور جاری کر دیا

پولنگ سٹیشنز کو کس بنیاد پر حساس یا انتہائی حساس قرار دیا جاتا ہے

آئندہ انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب بھر میں 5 فروری کو ہی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ