برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آننت امبانی کی پری ویڈینگ تقریبات پر کتنے اخراجات ہوے

آننت امبانی کی پری ویڈینگ تقریبات میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بتایا کہ  بھارتی ارب پتی ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات پر 41 ارب 82 کروڑ روپے (150 ملین ڈالر) کےا خراجات آئے، ابھی شادی کی تقریب جولائی میں ہونا باقی ہے۔

ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کے لیے نیا پروگرام متعارف کروا دیا

مکیش کی اہلیہ نیتا امبانی کا زیورات کے انتخاب میں کوئی ثانی نہیں ،ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تقریبات میں انہوں نے زمرد اور ہیروں کا جو ہار پہن رکھا ہے، اس کی مالیت تقریباً 16ارب 81 کروڑ روپے(500کروڑ بھارتی روپے) بتائی گئی ہے ۔ ہار کیساتھ انہوں نے شاندار بالیاں، چوڑیاں اور انگوٹھیاں بھی پہن رکھی ہیں۔ 52 عشاریہ 58 قیراط کی ’مرر آف پیراڈائز‘ نامی ہیروں کی انگوٹھی کی قیمت ایک ارب 78کروڑ روپے (53کروڑ بھارتی روپے)ہے۔

انڈیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کی بہو خود کتنی امیر ہے

تقریبات کے دوران کی وائرل ویڈیو میں زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا اننت امبانی کی ’’رچرڈ مل‘‘ ٹائم پیس (گھڑی) دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔پریسلا نے اننت کی گھڑی دیکھ کر اس کا ماڈل اور برانڈ جیسی گھڑی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس گھڑی میں’’آٹھ ہزار قیراط سونا اور ہیرے جڑے‘‘ہوئے ہیں اور اس کی قیمت 61کروڑ روپے(18.2 کروڑ بھارتی روپے)سے بھی زائدہے ۔

لیپ سال کیا ہوتا ہے اور 29 دن کا فروری ہر چار سال بعد کیوں آتا ہے

بلوم برگ کے مطابق اس سے پہلے 2018 میں امبانی نے اپنی بیٹی ایشا کی شادی کو بھارت کی سب سے مہنگی شادی بنا دیا تھا ،اس پر27ارب70کروڑ روپے (سو ملین ڈالر) کے اخراجات ہوئے ۔