ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کے لیے نیا پروگرام متعارف کروا دیا

مشہور سوشل میڈیا ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایپ کے ذریعے پیسے کمانے کے حوالے سے نیا اعلان کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس میں اب صارفین باآسانی پیسے کما سکتے ہیں۔

کمپنی نے اس نئے پروگرام کو Creator Rewards کا نام دیا ہے، جس کے تحت مخصوص کنڈیشنز کو پورا کر کے صارفین گھر بیٹھے پیسے کمائیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ سال بیٹا ورژن میں Creativity Program متعارف کرایا تھا، تاہم کمپنی کے مطابق اس پروگرام سے کافی کامیابی ملی، جس سے کمپنی کو گزشتہ 6 ماہ میں کُل 250 فیصد ریونیو ملا۔

تاہم اب Creator Rewards پرگرام کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کیا جائے گا، جس کے تحت صارفین باآسانی پیسے کما سکیں گے، لیکن پروگرام کے لیے وہی صارفین اہل ہوں گے جو کہ آریجنل کانٹینٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

جبکہ Optimization چار چیزوں پر ہوگی، جن میں آریجنل کانٹینٹ، ویڈیو کی پلے ڈیوریشن، سرچ ویلیو اور آڈینس کی اینگیجمنٹ۔

وہی صارفین پیسے کما سکیں گے، جن کی ویڈیو کا دوارنیہ ایک منٹ سے زائد ہوگا، جبکہ اکاؤنٹ پر کم سے کم 10 ہزار فالوورز ہونا لازمی ہے، اور گزشتہ ایک ماہ کی ویڈیوز پر ایک لاکھ ویوز بھی ضروری ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل کریٹیر فنڈز سے پیسے کمانے والوں پر ویڈیو کے دورانیے کی پابندی عائد نہیں تھی۔