حکومت کا پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کی بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیموں نے جیلوں میں رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے ،60 ہزار سے کم آمدنی والے ملازمین کو بھی بینظیر پروگرام میں رجسٹرڈ کیا جائے گا ، رجسٹرڈ ہونے والے افراد جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی 50 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کرتے ہوے اس کا دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کر دی

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا ہے کہ اب تک ایک ہزار افراد کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے، مجموعی طور پر 10 ہزار کے قریب قیدیوں اور ملازمین کی رجسٹریشن ہو گی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے مزید بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں 50 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیمیں جیلوں میں رجسٹریشن کیلئے کیمپ لگا رہی ہیں.

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے ہزاروں نوکریوں کا اعلان کر دیا

پاک بحریہ نے سویلین انسٹرکٹر کے عہدوں پر ملازمت کے مواقع کا اعلان کر دیا

جانیے رمضان المبارک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار کیا ہو گے