پاکستان ریلوے نے اپنی 16 ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے

پاکستان ریلوے کا اربوں روپے سالانہ کما کر دینے والی ملک بھر میں چلنے والی مزید 16مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کرنے کا فیصلہ جب کہ ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کو دینے کیلیے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا۔

پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں چلنے والی مزید 16مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کردیا رواں ماہ کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی بڈنگ کے بعد یہ مرحلہ مکمل کیا جائے گا جو ٹرینیں آوٹ سورس کی جارہی ہیں وہ پاکستان ریلوے کو سال کا 12 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو کما کر دیتی ہیں مگر اس کے باوجود ان ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کی جارہی ہے جن ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ ہو گی۔

نئی حکومت نے آتے ہی پاسپورٹ کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

اس میں شالامار، کراچی ایکسپریس، بولان ایکسپریس، تھل ایکسپریس، سرسید ایکسپریس، موسیٰ پاک، لاثانی، سکھر، کوہاٹ میل ایکسپریس، نارووال پیسنجر،جنڈ پیسنجر، شاہین پسنجر، اٹک اورچمن ایکسپریس شامل ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جو ٹرینیں کما کر دے رہیں اور دیگر اخراجات بھی پورے کر رہی ہیں۔ان کو نجی کمپنیوں کو دینے کی ضرورت ہی نہیں۔

پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

قوانین کی صریحاً خلاف ورزی،بینچ مارک سالانہ آمدنی سے زیادہ رکھنے کے بجائے کم رکھا گیا۔ ٹینڈر کی ویلیو ایشن13 مارچ کو ہو گی۔ ان پیسنجر ٹرین کی آوٹ سورسنگ سے مہنگائی میں پسی عوام کو مزید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ یگا

ریلوے حکام نے رابطے پر جواب دیا کہ قوانین کے تحت ہی ان ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کی جا رہی آوٹ سورسنگ سے مسافروں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔

نیپرا کا نیو بجلی کے کنکشن کی سکیورٹی فیس میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ