چار آدمیوں سے بچ کے رہنا، امام زین العابدین کی اپنے بیٹے امام باقر کو نصیحت

امام زین العابدین رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے بیٹے امام باقرؒ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا بیٹا! چار آدمیوں کے پاس نہ رہنا‘ راستہ چلتے ہوئے ان کے ساتھ تھوڑی دیر کیلئے بھی نہ چلنا‘ کہنے لگے کہ میں بڑا حیران ہوں کہ وہ اتنے خطرناک ہیں! پوچھا کہ وہ کون سے آدمی ہیں؟

فرمایا ایک بخیل آدمی اس سے کبھی دوستی نہ کرنا اس لئے کہ وہ تجھے ایسے وقت میں دھوکہ دے گا جب تجھے اس کی بہت ضرورت ہوگی

قوم لوط جنہوں نے ایسی برائی کو ایجاد کیا جو ان سے پہلے دنیا میں کسی قوم نے نہ کی تھی اور ان کا کیا انجام ھوا

دوسرا جھوٹا آدمی ‘ کہ وہ دور کو قریب ظاہر کرے گا اور قریب کو دور

اور تیسرا فاسق آدمی کیونکہ وہ تجھے ایک لقمہ کے بدلے یا ایک لقمہ سے بھی کم میں بیچ دے گا‘ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا ابو! ایک لقمہ میں بیچنا تو سمجھ میں آتا ہے ایک لقمہ سے بھی کم بیچنے کا کیا مطب ہے؟ فرمایا کہ وہ تمہیں ایک لقمہ کی امید پر بیچ دے گا اور

چوتھا قطع رحمی کرنے والا آدمی کیونکہ میں نے قرآن پاک میں کئی جگہ اس پر لعنت دیکھی ہے۔ یہ باپ کی صحبت کے انمول موتی تھے جو بیٹے کو مل رہے تھے .

رزق میں کشادگی اور برکت کا راز

اللہ تعالیٰ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی گفتگو

کلمہ پڑھا ھوا ہے۔۔۔۔دلچسپ اصلاحی معاشرتی تحریر

گھر کو ٹوٹنے سے بچانے کا راز۔۔۔اصلاحی معاشرتی تحریر