وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کرتے ہوے اس کا دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے7 ارب روپے سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی رمضان ریلیف پیکج کا دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف نے زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچانے کی ہدایت کی ہے جس وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ اب موبائل یونٹس بھی کھانے پینےکی سستی اشیا دیں گے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے ہزاروں نوکریوں کا اعلان کر دیا

ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کیے جا رہے ہیں، یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج میں عام بازار سےکم نرخ پر اشیا دی جائیں گی اور متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیا  پہنچائیں گے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کیلئے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہو سکے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل آگیا

موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام تک منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی جاری رہے گی، موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

اس خصوصی پیکج کے تحت 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیا دی جائیں گی اور  رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیا  دی جائیں گی، آٹے پر فی کلو 77 روپے اورگھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

پاک بحریہ نے سویلین انسٹرکٹر کے عہدوں پر ملازمت کے مواقع کا اعلان کر دیا

واضح رہے وزیراعظم نے7 مارچ کو ساڑھے 7 ارب روپےسبسڈی سے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

جانیے رمضان المبارک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار کیا ہو گے

سندھ میں 28 سال بعد نویں سے بارہویں جماعت تک جدید مضامین اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ