ماہ رمضان شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 9 لاکھ مستحق افراد کو 10 ہزار کیش دینے کا اعلان

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان کی آمد پر 9 لاکھ مستحق افراد کو 10 ہزار کیش دینے کا اعلان کردیا

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حلف لینے کے بعد پہلا کام عوام کو ریلیف دینا ہے،

رمضان کی آمد پر صوبے کے 9 لاکھ مستحق افراد کو 10 ہزار کیش دیئے جائیں گے،علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ شفافیت برقرار رکھنے کیلئے احساس پروگرام سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا، رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا مقصود ہے۔

جانیے صدر پاکستان کے لیے انتخابی عمل کا طریقہ کار

نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لائیں گے، کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے ساتھ کرپشن کرنے والوں اور ذرائع کو روکیں گے،

تمام سرکاری ملازمین کو اعتماد میں لیکر خدمات کریں گے، پہلے ایک ماہ کی پالیسیوں سے عوام کو بہترین حکمرانی کی تصویر پیش کرینگے، کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کی مدد ضروری ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں منشیات و جرائم کی بیخ کنی کریں گے، پالیسی زیر غور ہے، سب کو لیکر چلیں گے عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کریں گے،عوام کو مسائل سے باہر نکالیں گے۔