پہلے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے بے شمار وعدے کر دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں عوام سے کئی وعدے کئے۔شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام بچے اور بچیوں کو بیرونی دنیا میں موجود معروف یونیورسٹیوں کیلئے وظائف دیں گے، ان کے تمام اخراجات برداشت حکومت برداشت کرے گی۔

ماہ رمضان شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 9 لاکھ مستحق افراد کو 10 ہزار کیش دینے کا اعلان

سبسڈی کھاد فیکٹریوں کی بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی۔ ٹیوب ویل چھوٹے کسانوں کو بھی مہیا کیا جائے گا، بیج مافیا کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے گا، دنیا سے اعلیٰ ترین بیج منگوا کر کسانوں کو دیں گے۔ زرعی پیداوار کے اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات مافیا کا بھی چاروں صوبوں سے خاتمہ کریں گے، ملک میں ٹیکس چوری روکنی ہے، اس کام کی میں خود نگرانی کروں گا، ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے ماڈل کو رواج دیں گے۔

چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنا سکتے ہیں، چاروں صوبوں میں کارخانوں کا جال بچھا سکتے ہیں،ایکسپورٹ زونز کا جال بچھائیں گے تا کہ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں، ان کے لئے ون ونڈو نظام کا قیام عمل میں لائیں گے۔ ہمیں نظام میں تبدیلی لانی ہے، ملک کو عظیم بنائیں گے اور آگے لے کر جائیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیسز میں عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا