ٹیوٹا کی سیلز میں 26 فیصد کمی کے بعد کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان میں ٹیوٹا کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں گیا ہے کہ’ کمپنی نے ’یارس 1.3 سی وی ٹی ایرو ‘ کو بند نے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈیلر شپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی قیمتوں کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں اور اس کے مطابق اپنی سیلز ٹیموں کو مطلع کریں ۔‘

سی پیک کیلئے اب کوئی فنڈز جاری نہیں ہو گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

ٹیوٹا نے نے گزشتہ سال اپریل میں یارس میں کچھ واضح تبدیلیاں کرتے ہوئے یہ ویرینٹ صارفین کیلئے مارکیٹ میں پیش کیا تھا ۔ اس ویرینٹ میں گاڑی کے فرنٹ بمپر پر خصوصی فوگ لیمپس ، ایرو سائیڈ سکرٹس کے ساتھ دیگر کئی اہم فیچرز کا اضافہ کیا گیا تھا ۔اس کی قیمت 51 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی تاہم کمپنی کی جانب سے اس کو بند کیئے جانے کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے ۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس گاڑی کو بند کرنے کی ممکنہ وجہ کم سیلز ہی ہو سکتی ہیں ،حال ہی میں جاری ہونے والی پاکستان آٹومیٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا کی سیلز میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی ہے ۔

حکومت پنجاب نے صوبے کا مالی سال 24-2023 کا 9 ماہ کا بجٹ پیش کر دیا

کمپنی نے گزشتہ ماہ اپنی 2 ہزار 36 گاڑیاں فروخت کیں ، جبکہ جنوری 2024 میں 2762 گاڑیاں فروخت ہو ئیں تھیں ۔انڈس موٹرز نے مارچ میں 6 تاریخ سے 11 تاریخ تک پروڈکشن بھی بند رکھی تھی۔

آئی ایم ایف نے حکومت سے مزید مطالبات کرتے ہوئے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس فراہمی پر تشویش کا اظہار کر دیا