آئی ایم ایف نے حکومت سے مزید مطالبات کرتے ہوئے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس فراہمی پر تشویش کا اظہار کر دیا

آئی ایم ایف وفد نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس فراہمی پر تشویش کا اظہار کردیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی جلد ختم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف وفد نے عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی پرائس مستحکم اور پاکستان میں نرخ بڑھنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کی وزیر توانائی، ایف بی آر، بی آئی ایس پی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ وزارت توانائی کے حکام نے گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لُک، کاسٹ سائیڈ ریفامز پر بریفنگ دی۔

ایف بی آر حکام نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی پر بریفنگ دی جبکہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد، آؤٹ لُک اور ڈویلپمنٹ پر بھی وفد کو بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف وفد کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسیشن اور ریٹیلرز کیلئے ٹیکس مکینزم پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف وفد نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

وفد نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔