نئی حکومت نے آتے ہی پاسپورٹ کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، نئی فیسوں کااطلاق 7 مارچ کے بعد بنائے گئے پاسپورٹ پر ہوگا۔

پاسپورٹ کی نارمل فیس 3000 سے بڑھا کر 4500 کردی گئی ہے جبکہ ارجنٹ فیس 5 ہزارسے بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کر دی گئی،اس کے علاوہ 10 سالہ پاسپورٹ نارمل فیس 4500 سے بڑھا کر 6 ہزار 700 روپے کردی گئی ہے جبکہ 10سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7 ہزار 500 سے بڑھا کر 11 ہزار200 روپے کردی گئی۔

خیال رہے کہ کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 5 ویں نمبر پر  ہے، 199 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 195 واں تھا، جس کے پاسپورٹ پر 46 ممالک کا ویزا فری سفر ممکن ہے۔