بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل آگیا

آئی ایم ایف کی نمائندی ایسٹر پیریز نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مینڈیٹ سیاست مسائل پر تبصرہ کرنا نہیں بلکہ آئی ایم ایف معاشی مسائل تک محدود ہے۔

انہوں نے عمران خان کے لکھے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو 28 فروری کو پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا، جو اس پروگرام کے تحت پاکستان کے ساتھ فنڈ کی شمولیت سے متعلق تھا۔

نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے۔ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔مگر ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پُر امن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمرا ن خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا؟۔اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔