عام انتخابات میں کتنے فیصد یوتھ نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا

گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول سروے میں انکشاف ہو ا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔

گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے میں بتایا گیا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں تحریک انصاف جبکہ ناخواندہ اور مڈل پاس ووٹر ز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو زیادہ حمایت ملی۔پی ٹی آئی کے 41 فیصد ووٹرز میں 18سے 24 سال کے ہائی سکول یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں جبکہ ن لیگ کو اس طبقے کے 21 فیصد نے ووٹ دیا۔

الیکشن 2024 میں چاروں صوبوں میں کتنی دھاندلی ہوئی۔ اپسوس IPSOS نے سروے جاری کر دیا

سروے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری رکھنے والوں میں 35فیصد پی ٹی آئی کے ووٹر ، ن لیگ کو 15فیصد اور 10فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا کہا۔ادھر ناخواندہ افراد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ نظر آیا، 29 فیصد نے ن لیگ اور 23 فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئی 21 فیصد ناخواندہ افراد کا ووٹ حاصل کر سکی۔

سروے کے مطابق مڈل پاس افراد میں 31 فیصد ووٹرز ن لیگ کے ساتھ جبکہ 26 فیصد نے پی ٹی آئی اور 15فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔

پاکستان کی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات، جانیے عام انتخابات 2024 پر کتنے ارب روپے خرچ ہوۓ