سعودی عرب میں دوران ڈکیتی قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے

سعودی عرب میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے ، سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مذکورہ 5 پاکستانیوں نے نجی کمپنی میں ڈکیتی کی تھی اور بنگلا دیشی چوکیدار انیس میاں کو قتل کیا تھا۔

سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر 5 پاکستانیوں ارشد علی دیبر محمد اسماعیل، عبدالمجید حاجی نورالدین اور عبدالغفار محمد سوما کو ڈکیتی،خالد حسین پتوچو قربان علی اور عبدالغفار میر بحر لطف اللّٰہ کو موت کی سزا سنائی تھی۔

سعودی اپیل کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا تھا جبکہ سعودی شاہی ایوان نے پانچوں مجرمان کی موت کی سزا کے حتمی فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دی تھی جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کرتے ہوئے پانچوں مجرمان کو سزا دے دی گئی۔