وزیراعلیٰ سندھ نے 22.5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا، مستحق خاندان کو پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان ریلیف پیکج 2024 کا اعلان کردیا جس کی مالیت 22.5 ارب روپے ہے۔ وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں اگلے ہفتے سے مقدس مہینے کا آغاز ہونے والا ہے۔ سندھ کی 66 فیصد آبادی کے لیے 5 ہزار روپے کا رمضان فنڈ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت صوبے کی 66 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے نقد رقم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم کم آمدنی والے کنبوں کو دی جائے گی۔

سندھ میں رمضان فنڈ حاصل کرنے کے لئے کم سے کم تنخواہ
34 ہزار روپے یا اس سے کم آمدنی والے افراد کو نقد رقم دی جائے گی۔ ہر مستحق خاندان کو پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے

مستحق خاندانوں کو بی آئی ایس پی کیش پروگرام کی طرح ان کے بینک اکاؤنٹس میں پانچ ہزار روپے کی رقم ملے گی۔