دفاعی نظام میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

دفاعی نظام میں پاکستان کی بڑی کامیابی ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

 

ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

مشق البیزا 3 کے دوران، پاکستان نے ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا اپنا افتتاحی تجربہ کامیابی سے کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا جن میں ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم، لو ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم، شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایکسٹینڈڈ شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہیں۔

کور آف آرمی ایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاری اور اہداف کو نشانہ بنانے میں ان کی غیر معمولی درستگی سے متاثر ہو کر جنرل عاصم منیر نے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید برآں، جنرل عاصم منیر نے افسروں اور سپاہیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دفاعی نظام میں جدت لانے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرات کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔

سون میانی میں البیضہ 3 جنگی مشق کے دوران فضائی دفاعی نظام کی فائرنگ کا مشاہدہ کرتے ہوئے، آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم، خاص طور پر ہائی میڈ سسٹم کا بھی جائزہ لیا، اور ان کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس مشق کو کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور انسپکٹر جنرل آرمز نے دیکھا۔  علاوہ ازیں جنرل عاصم منیر نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

خود سے استعفیٰ دینے والے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو کیا مراعات حاصل ہوں گی؟

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کو آرمی ایئر ڈیفنس کور کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کر دیا۔