مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی انتخابی نشان واپس لیے جائیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا الیکشن کمیشن کو خط

حافظ نعیم الرحمن
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی انتخابی نشان واپس لیے جائیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا الیکشن کمیشن کو خط

 

حافظ نعیم الرحمن
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

کراچی( عبدالصمد بھٹی) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ حالیہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جس میں تحریک انصاف سے انتخابی نشان بلا واپس لیا گیا ہے، اس کی بنیاد پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے بھی ان کے انتخابی نشان واپس لیے جائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان دونوں جماعتوں میں قیادت کا حق محض مخصوص خاندان یا وراثت اور وصیت کی بنیادوں پر ہے لہذا کوئی وجہ نہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ باقی جماعتوں بالخصوص ان دو بڑی سیاسی جماعتوں پر نافذ نہ کیا جائے۔

بلا چھن جانے کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مزاحیہ انتخابی نشان دے دیئے

انہوں نے مزید لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نفاذ کرتے ہوئے پارٹی الیکشن نہ کرانے پر ایکٹ کی دفعہ (5) 515 کے تحت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے ان کے انتخابی نشانات واپس لیے جائیں۔ اس سے ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو گا اور سب کو ایک جیسا لیول پلیئنگ فیلڈ میسر آئے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا خیبرپختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان