بلا چھن جانے کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مزاحیہ انتخابی نشان دے دیئے

پی ٹی آئی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

بلا چھن جانے کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے امیدواروں کو مزاحیہ انتخابی نشان دے دیئے

 

پی ٹی آئی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

پی ٹی آئی کو ملنے والے انتخابی نشانات میں بکری، کھسہ، توا، زبان، سبز مرچ، فرائی پین، جہاز، ریڈیو، وکٹ، انار، چارپائی، ہینڈ پمپ اور گھڑیال انتخابی نشاناتشامل ہیں ۔

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر بلے کے انتخابی نشان کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلا واپس لینے کا فیصلہ دیا تھا۔

جس کے بعد اب پارٹی نشان سے محروم پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مختلف نشانات دیئے گے ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کو چینک، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وہیل چیئر اور لطیف کھوسہ کو انگریزی حرف k ، شعیب شاہین کو جوتا اور یاسمین راشد کو لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے ۔

اس کیے علاوہ سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو مور، عمیر نیازی کو دروازہ، عالیہ حمزہ کو ڈائس جبکہ سلمان اکرم راجہ کو ریکٹ کے نشانات دیئے گے ہیں۔

ملک عامر ڈوگر کوکلاک، زین قریشی کو جوتا اور مہر بانو قریشی کو انتخابی نشان چمٹا الاٹ کیا گیا ہے ۔

علاوہ عزیں شوکت یوسف زئی کو ریکٹ، کامران بنگش کو وائلن اور آصف خان کو ہاتھ گاڑی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار میاں اظہر ایڈووکیٹ کو وکٹ کا نشان دیا گیا ہے۔