بیوی کی دوسری شادی پر اداکار عمران اشرف کا رد عمل آ گیا

بیوی کی دوسری شادی پر اداکار عمران اشرف کا رد عمل آ گیا

 

معروف اداکار اور شوبز کے میزبان عمران اشرف نے اپنی سابقہ ​​اہلیہ اور اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیر کی۔

عمران اشرف کی بیوی کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر سامنے آگئی جس کے بعد کرن اور ان کے شوہر حمزہ کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

کرن اشفاق کا نکاح لاہور میں منعقد ہوا جس میں ان کے کزنز اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی خوبصورت تصویر پوسٹ کی

عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں اپنے ٹیلی ویژن شو "مزاق رات” کا ایک ویڈیو ٹیپ کلپ پوسٹ کیا جس میں اداکار وہاج علی شاعری کر رہے ہیں۔

وہاج علی کہتے ہیں، بڑا ہی جان لیوا ہے صاحب، یہ اہم ہونے کا وہم ہونا۔

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام روحام ہے۔

  اکتوبر 2022 میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔