اسرائیل کا غزہ کے نیچے حماس کی سرنگوں کو ختم کرنے کا حیرت انگیز منصوبہ

فوٹو بشکریہ گوگل امیجز
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

اسرائیل کا غزہ کے نیچے حماس کی سرنگوں کو ختم کرنے کا حیرت انگیز منصوبہ

 

فوٹو بشکریہ گوگل امیجز
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

اسرائیل نے غزہ کے نیچے حماس کی سرنگوں کے وسیع نیٹ ورک میں سمندری پانی ڈالنے کے لیے ضروری تیاری کر لی ہے۔

اسرائیل نے الشطی کیمپ کے شمال میں پانچ بڑے پائپوں کی تعمیر مکمل کر لی ہے جس سے ہر گھنٹے میں ہزاروں کیوبک میٹر سمندری پانی گزر سکے گا۔

حماس نے اس سے قبل ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یرغمالیوں کو سرنگوں اور محفوظ علاقوں میں چھپایا گیا تھا۔تاہم یہ نہیں کنفرم ہوا کہ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی سے پہلے حکمت عملی پر عمل کرے گا۔

امریکی حکام نے کہا کہ دیگر آپشنز کا مطالعہ کیا جا رہا ہے اور اسرائیل کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سرنگوں کو بیکار کر دے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کے حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ "حماس کی دہشت گردانہ صلاحیتوں کو ختم کرنے کے لیے فوجی اور تکنیکی کوششوں کی ضرورت ہے۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے یا اسے ختم کیا جائے