2023 مقابلہ حسن کا تاج کس ملک کی حسینہ کے سر پہ سجایا گیا

مس یونیورس کے لیے حسن کا مقابلہ 1952 سے چلا آ رہا ہے۔ایل سلواڈور میں 72ویں مس یونیورس کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مقابلہ حسن کے لیے 90 سے زائد ممالک حسیناوْں نے حصہ لیا۔23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس مس یونیورس جیتنے والی پہلی نیکاراگوان حسینہ ہے۔جبکہ مس تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔آخری سوال میں ٹاپ 3 حسیناوْں سے سوال پوچھا گیا کہ “وہ کس خاتون کی زندگی میں ایک دن گزارنے کا انتخاب کریں گی؟”پالاسیوس نے 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کیا اور کہا کہ اُنہوں نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت سی خواتین کے لیے کام کیا اور اُنہیں نئے نئے مواقع فراہم کیے۔اس سوال کے جواب میں مِس تھائی لینڈ نے کہا کہ “میں ملالہ یوسفزئی کا انتخاب کروں گی کیونکہ آج ملالہ جس مقام پر ہیں اُنہیں وہاں تک پہنچنے کے لیے سخت حالات سے لڑنا پڑا”۔مِس تھائی لینڈ نے مزید کہا کہ “ملالہ کو خواتین کی تعلیم کے لیے لڑنا پڑا تاکہ وہ خواتین مضبوط بن سکیں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھ سکیں.پاکستان کی نمائندگی ماڈل اریکا رابن نے کی،ایریکا رابن کو تاریخ میں پہلی ’مس یونیورس پاکستان‘ ہونے کا اعزاز حاصل ہے