پچھلے دنوں سوشل میڈیا پہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو کچھ لوگ ڈنڈوں سے مار رہے ہیں اور اخر میں اس کے کپڑے اتار دیتے ہیں۔جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو کہاں جا رہا تھا کہ یہ جان نون لیگ کے مقامی دار مار محمد افضل بھروانہ ہے جو ووٹ مانگنے کے لیے نکلے تو عوام کے ساتھ ان کی تکرار ہو گئی جس کی وجہ سے لوگوں نے ان کو مارنا شروع کر دیا۔لیکن جنگ کے مقامی صحافی نے سوشل میڈیا پہ بتایا کہ یہ نون لیگ کے نہیں بلکہ پی ٹی ائی کے سابق یونین ناظم ہیں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید بتایا کہ یہ پی ٹی ائی کے سابق وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ کا فرنٹ مین ہے اور علاقے میں اپنی بری شہرت کی وجہ سے پہچان رکھتا ہے۔
جبکہ ایک اور صحافی ثاقب کھرل نے بتایا کہ یہ واقعات ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے بھروانہ برادری کی زمین رمانہ برادری نے خریدی تھی جس کی وجہ سے ان کی آپس میں رنجش تھی جس کی وجہ سے مار محمد افضل بھروانہ نے پنجایت میں رمانہ برادری کی کافی بے عزتی کی تھی جس کا انہیں کافی رنج تھا۔
دوسری طرف مار محمد افضل بھروانہ نے ایف ائی ار درج کروائی ہے کہ وہ گاڑی میں آ رہے تھے تو راستے میں کچھ موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا ان کی موبائل اور نقدی چھینی اور مزاحمت پہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے۔
