خاور مانیکا نے بھی عمران خان کے خلاف کھل کے میدان میں آ گۓ الزامات کی بوچھاڑ کر دی

خاور مانیکا نے نجی ٹیلی ویژن پر دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میری اجازت کے بغیر میرے گھر جاتے تھے۔ چونکہ میں پنکی کی اس سے ملاقاتوں سے پریشان تھا، اس لیے میں نے ایک نوکر کا استعمال کیا تاکہ اس کے آنے پر اسے گھر سے باہر نکال دوں۔  انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی پہلی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تو میری والدہ انہیں ایک خوفناک آدمی کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا کرتی تھیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر فرح گوگی نے انہیں خفیہ فون نمبر فراہم کیے اور وہ اپنے سیل فون پر ڈھکے چھپے باتیں کرنے لگیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب میں بنی گالہ میں رہتا تھا، بشریٰ بی بی مجھے بتائے بغیر اکثر چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر جاتی تھی۔میں نے بشریٰ سے پوچھا کیا تم طلاق چاہتی ہو؟  اس نے سر جھکا لیا اور کوئی جواب نہیں دیا۔  14 نومبر 2017 کو میں نے بشریٰ بی بی کا طلاق نامہ فرح گوگی کو بھجوایا۔  بعد ازاں فرح گوگی اور زلفی بخاری  نے رابطہ کیا کہ پیپر پے طلاق کی تاریخ تبدیل کی جائے۔اگر پی ٹی آئی چیئرمین وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو آپ کو خاموش رہنا چاہیے۔ بشریٰ بی بی نے مجھے یا میرے بچوں کو بتائے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی سے شادی کر لی تھی اور وہ ڈیڑھ ماہ سے اکٹھے تھے۔