وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ اور 3 شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے مزید 3 شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب کر لیا جبکہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں 3 شہروں میں پائلٹ سوک ایڈمینسٹریشن سینٹرز بنانے کی تجویز

کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب کرلیا گیا جبکہ پنجاب کے مزید 3 شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پرائس کنٹرول اور ویسٹ مینجمنٹ کے لیے تمام اضلاع میں نئے نظام کی ضرورت ہے، پرائس کنٹرول کا میکانزم نہیں ہے، محکموں کی کپیسیٹی بلڈنگ کریں۔

اجلاس کے دوران مریم نواز نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔

مسلم لیلگ ن کے قائد نواز شریف نے ہدایت کی کہ طلبہ کے لیے بائیک کی تعداد مزید بڑھائی، طلبہ کے لیے بائیک کی ماہانہ قسط کم از کم رکھی جائے، طلبہ کا مالی بوجھ بٹانا حکومت کی زمہ داری ہے، عوام کے لیے بس کا کرایہ بھی کم سے کم مقرر کا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ طلبہ کو 19 ہزار پیٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیں گی، پیٹرول بائیک کی ماہانہ قسط 5 ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی، لاہور کے لیے 300، راولپنڈی 78، ملتان 100، فیصل آباد 110، بہاولپور 42 ہائبرڈ ڈیزل بسیں لائی جائیں گی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا طلبہ کے لئے بائیک کی ماہانہ قسط کم از کم رکھی جائے،طلبہ کا مالی بوجھ بانٹنا حکومت کی زمہ داری ہے۔