پاکستان کرکٹ بورڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیڈ کوچ شین واٹسن,تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائے گے

پاکستان کرکٹ بورڈ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کیلئے بھاری معاوضہ ادا کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کے لیے انکے تمام مطالبات پورے کرنے کو تیار ہے۔ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے پی سی بی اس وقت شین واٹسن کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور بورڈ کی جانب سے اُنہیں 20 لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے۔

اگر یہ معاہدہ عمل میں آتا ہے تو شین واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیڈ کوچ ہوں گے جن کی ماہانہ تقریباً چار کروڑ 60 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ہیڈ کوچ کی تقرری کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔ بورڈ کے ساتھ معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی بین الااقوامی ٹیم کی کوچنگ کریں گے، بطور کوچ سابق کرکٹر کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف پان چ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ممکنہ طور پر یہ سیریز 18 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سال 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے شین واٹسن اس وقت پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ منسلک ہیں۔

سابق کرکٹر کو 59 ٹیسٹ، 190 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔