کمپنی پالیسی پر عمل نہ کرنے پر گوگل نے 10 سے زائد بھارتی انہیں کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا

گوگل نے 10 سے زائد بھارتی ایپس کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے، کمپنی پالیسی پر عمل نہ کرنے پر گوگل نے سخت ایکشن لیا ہے۔

گوگل کی جانب سے شادی ایپ Shaadi.Com, Jodii, اور Marathi matrimony, tamil matrimony, bharat matrimony, telugu matrimony کو ڈاؤن کر دیا ہے۔

جبکہ ادارے نے ڈیٹنگ ایپس Truly Madly اور QuackQuack کو بھی ڈی لسٹ کر دیا ہے، دوسری جانب مشہور بھارتی ویڈیو اسٹریمنگ ایپ Balaji Telefilms Altt اور آڈیو اسٹریمنگ ایپ Kuku FM کی ایپس کو بھی گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جبکہ Nuakri, 99 Acres کو بھی پلے اسٹور سے ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مستقل پابندی کیلیے سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے قراردار جمع کرادی

گوگل کی جانب سے بلاگ اسپاٹ میں کہنا تھا کہ ایپس کو ڈی لسٹ کرنے کی وجہ نئی بلنگ پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنا تھا۔ ان 10 سے زائد ایپس کے ڈیویلپرز کی جانب سے پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا تھا، جس کے بعد یہ سخت قدم اٹھانا پڑا۔

گوگل کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ ان ڈیویلپرز کے پاس پالیسی پر عمل درآمد کے لیے 3 سال کا موقع تھا، تاہم اس کے بعد بھی 3 ہفتے دیے گئے تھے۔ یہ 3 ہفتے بھارتی سپریم کورٹ کی رولنگ کے بعد دیے گئے تھے۔

اس رولنگ میں بھارتی سپریم کورٹ میں شکایت کنندہ کیا موقف تھا، کہ گوگل کو ایپس ڈی لسٹ کرنے سے روکا جائے، تاہم سپریم کورٹ نے گوگل کو ایپس ڈی لسٹ کرنے سے روکنے سے انکار کر دیا تھا۔

گوگل کی جانب سے وضاحتی بیان اُس وقت سامنے آیا جب ڈیویلپرز کی جانب سے گوگل پر مخصوص ایپس کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پاکستان میں ہوائی ٹیکسی سروس کا آغاز ہو گیا جانیے فی گھنٹہ کے حساب سے کتنا کرایا ہے

جانیے ایپل اپنے نیو آئی فون سیریز میں کون سی نئی ٹیکنالوجیز اور فیچرز متعارف کروا رہا ہے

پاکستان کا آذربائیجان کے ساتھ JF-17-C بلاک 3 لڑاکا طیاروں کا 1.6 بلین ڈالر میں معاہدہ طے پا گیا