سرگودھا میں 91 جنوبی بھٹیاں والا گرلز مڈل سکول میں بچے سردیوں میں کھلے برآمدوں میں نیچے بیٹھنے پر مجبور

سرگودھا

سرگودھا میں 91 جنوبی بھٹیاں والا گرلز مڈل سکول میں بچے سردیوں میں کھلے برآمدوں میں نیچے بیٹھنے پر مجبور

 

سرگودھا

 

سرگودھا شہر کا مضافاتی چک ہے لاہور روڈ پہ سرگودھا شہر سے صرف 3 کلومیڑر کے فاصلہ پر 91 جنوبی بھٹیاں والا

اس میں ایک گرلز مڈل سکول ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ سکول تو مڈل ہے لیکن کمرے صرف 4 ہیں سکول کا کل رقبہ ایک کنال سے بھی کم ہے

چاروں کمروں میں سے ایک میں ہیڈ مسٹرس صاحبہ کا آفس ہے 2 کمروں میں 7 اور 8 کلاس کے ہیں اور ایک نرسری کلاس ہے۔

باقی تمام بچی اس شدید سردی میں کھلے برآمدوں میں بیٹھنے پہ مجبور ہیں سکول کی ٹیچرزجن کی تعداد 14 ہے ان کا کوئی سٹاف روم نہی ہے پلاسٹک کی شیٹ لگوا کر نیچے کرسیاں رکھی ہوئی ہیں

درجہ چہارم کا عملہ جس کی تعداد 4 ان کےلیے بیٹھنے کا کوئی انتظام نہی ہے۔سردی سے بچنے کےلیے خوئی انتظام نہی کھلے برآمدوں میں بچے بیٹھتے ہیں۔