موروثی سیاست مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 36 خاندانوں میں باپ بیٹے،ماں بیٹے کو ٹکٹ دے دیئے

مسلم لیگ (ن)
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

موروثی سیاست مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 36 خاندانوں میں باپ بیٹے،ماں بیٹے کو ٹکٹ دے دیئے

 

مسلم لیگ (ن)
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حال ہی میں پنجاب میں آئندہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے اپنے پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

امیدواروں میں 36 ایسے افراد ہیں جن کے خاندانی تعلقات ہیں جیسے باپ بیٹا، باپ بیٹی، شوہر بیگم، بہنوئی، ماں بیٹا، سسر اور چچا بھتیجا۔

میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لاہور سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اسی طرح شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دے دیا گیا ہے جب کہ ان کے بیٹے فیصل ایوب صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

لاہور سے افضل کھوکھر قومی اسمبلی اور ان کے بھتیجے عرفان شفیع کھوکھر مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سابق وزیر خواجہ سعد رفیق قومی اور ان کے بھائی سلمان رفیق لاہور سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف قومی اسمبلی اور ان کے بھائی میاں امجد لطیف شیخوپورہ سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ خان کو قومی اسمبلی کا صوبائی ٹکٹ دے دیا گیا ہے، ان کے داماد رانا احمد شہریار بھی حصہ لیں گے۔

ڈیرہ غازی خان سے سابق وزیر اویس لغاری اور راجن پور سے ان کے بیٹے عمار لغاری نے قومی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔

مظفر گڑھ سے سابق وزیر سید باسط بخاری اور ان کی صاحبزادی سیدہ شہر بانو بخاری کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

بہاولپور سے اقبال چنڑ کو قومی اسمبلی کا صوبائی ٹکٹ مل گیا، ان کے صاحبزادے ظہیر اقبال چنڑ بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کو قومی ٹکٹ مل گیا ہے جبکہ ان کے بیٹے عقبہ وڑائچ صوبائی ٹکٹ کے لیے میدان میں اتریں گے۔

یعقوب شیخ جھنگ سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں اور ان کی اہلیہ راشدہ یعقوب صوبائی ٹکٹ کی امیدوار ہیں۔

رانا حیات کو قصور سے قومی ٹکٹ دیا گیا ہے، ان کے بیٹے رانا سکندر صوبائی ٹکٹ کے لیے میدان میں اتریں گے۔

بیگم تہمینہ دولتانہ اور ان کا بیٹا عرفان عقیل دولتانہ وہاڑی سے امیدوار ہے

امجد فاروق کھوسہ اور ان کے بیٹے عبدالقادر کھوسہ کو ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی نمائندگی کے لیے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

صدیق بلوچ کو لودھراں سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ان کے بیٹے عمیر بلوچ کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

خانیوال سے سید محمد مختار حسین شاہ قومی اسمبلی کے امیدوار اور ان کے بیٹے محمد مرتضیٰ حسین کو صوبائی ٹکٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
راجن پور میں سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو صوبائی اور ان کے چچا ریاض مزاری کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔