جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

 

پیپلز پارٹی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

پیپلز پارٹی نے ملتان، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، اور راجن پور کے مختلف حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

ملتان سے یوسف رضا گیلانی این اے 148 سے امیدوار ہوں گے، علی موسیٰ گیلانی این اے 151 میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے، این اے 152 سے عبدالقادر گیلانی امیدوار ہوں گے.

لودھراں سے امداد اللہ عباسی کو این اے 154 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے.

رانا عبدالرحمن خانیوال کے حلقہ این اے 144 سے الیکشن لڑیں گے، شاہد بشیر کو این اے 146 کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

علی حسن گیلانی این اے 166 بہاولپور سے امیدوار ہوں گے جب کہ شاہ رخ ملک کو این اے 167 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔  حافظ حسین مدنی این اے 168 میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے،

رحیم یار خان سے مخدوم مرتضیٰ محمود کو این اے 169 کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ حامد سعید کاظمی این اے 170 سے امیدوار ہوں گے، اور مخدوم طاہر رشید کو این اے 171 کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔  چوہدری ظفر وڑائچ این اے 172 سے الیکشن لڑیں گے،

رحیم یار خان سے مصطفیٰ محمود کو این اے 173 کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔  مخدوم عثمان محمود این اے 174 میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے

مہر ارشاد سیال کو این اے 175 مظفر گڑھ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔  نوابزادہ افتخار احمد خان این اے 176 سے امیدوار ہوں گے اور این اے 178 سے جاوید سعید کاظمی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔  ملک طاہر سلطان میلادی کھر این اے 179 سے الیکشن لڑیں گے، ملک رضا ربانی کھر کو این اے 180 مظفر گڑھ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سردار بہادر خان سحر این اے 180 لیہ میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے اور رمضان بھلر این اے 182 لیہ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 185 سے سردار دوست محمد کھوسہ امیدوار ہوں گے، میر شہریار تالپور کو این اے 186 کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے اور لیاقت خان گوپانگ این اے میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

این اے 155 لودھراں سے تعلق رکھنے والے رانا محمد اظہر اترا کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔  دوسری جانب محمود حیات خان ٹوچی این اے 159 وہاڑی سے بطور امیدوار پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

این اے 161 بہاولنگر میں پی پی پی کا ٹکٹ راؤ نجیب الرحمان کو دیا گیا ہے جب کہ این اے 162 بہاولنگر میں محمد علی لالیکا فخر سے پی پی پی کے امیدوار کے طور پر کھڑے ہوں گے۔

مزید برآں این اے 163 بہاولنگر میں میاں عامر ویٹو کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ سید عرفان گردیزی این اے 164 بہاولپور سے پیپلز پارٹی کے معزز امیدوار ہوں گے۔