بلاول بھٹو بھاری اکثریث سے پاکستان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف

قصور (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم و قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،جنرل سیكرٹری پیپلز پارٹی حسن مرتضی کی پتوکی آمد ۔کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال پتوکی آمد پر سابق وزیر اعظم پاکستان و سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ انتخابات قریب آتے ہی پیپلز پارٹی عملی طور پر میدان میں آچکی ہے ۔جنرل الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں شفاف الیکشن ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری انشاء اللہ بھاری اکثریث سے ملک پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی مقبول عوامی جماعت ہے اور دوسری پارٹی کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو جبکہ پیپلز پارٹی کا بیانیہ ووٹ سے عزت لو ۔پوری قوم کا سب سے بڑا مقصد صاف شفاف غیر جانبدار انتخابات ہیں۔