عید الفطر پہ عوام کو نئے نوٹ مل سکیں گے یا نہیں اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا

چھوٹی عید کی بڑی خوشیوں میں سے ایک خوشی عیدی بھی ہے، جو کہ بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے، جس کے باعث پاکستانی ہمیشہ ہی نئے نوٹوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

تاہم اس سال پاکستانی نئے نوٹ عیدی کے طور پر دے سکیں گے یا نہیں، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 عیدوں کی طرح اس عید بھی اسٹیٹ بینک نئے نوٹس جاری نہ نہیں کیے جائیں گے۔واضح رہے کووڈ کے بعد سے عید پر عوام کے لیے نٸے نوٹوں کا اجرا بند ہے۔

اسٹیٹ بینک کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی بینکس بھی نئے نوٹ شہریوں کو نہیں دے سکیں گے۔تاہم اس سب میں کرنسی مافیا کے فعال ہونے کا امکان ہے، جو کہ نئے نوٹوں کی فروخت بلیک مارکیٹ میں شروع کر سکتا ہے۔

ڈیلرز 10 روپے کے نئے نوٹوں کی گڈی 200 سے 300 روپے میں فروخت کر سکتے ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک اس حوالے سے باقاعدہ بیان آنے والے دنوں میں جاری کر سکتا ہے۔