پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی خالی آسامی کے لیے دو اور نام سامنے آگے

پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ کے لیے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن یا آسٹریلیا کے جسٹن لینگر کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیری کرسٹن بھارتی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں جب کہ لینگر نے ماضی میں آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کی ہے۔پی سی بی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے طویل مدتی معاہدہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے،

بورڈ جلد از جلد پاکستان کے ہیڈ کوچ کی خالی اسامی کو پُر کرنے کی کوششوں میں ہے۔گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کوچ بریڈ برن کو برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ٹیم کا تاحال کوئی ہیڈ کوچ نہیں ہے۔

ابتدائی طور  پر  پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن سے بات چیت کی تھی تاہم ان سے بات نہ بن سکی۔ اس حوالے سے محسن نقوی نے بتایا کہ میڈیا پر پہلے سے ہی کچھ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں جن میں کوئی صداقت نہیں تھی۔کرسٹن اور لینگر کے علاوہ، پی سی بی مبینہ طور  پر مائیک ہیسن، میتھیو ہیڈن، ایون مورگن اور فل سیمنز کے بارے میں بھی سوچ رہا ہے۔