شین واٹسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کیوں کر دیا اہم وجہ سامنے آگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ کا معاملہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہو گا فیصلہ نہ ہو سکا، شین واٹس کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی۔

شین واٹسن کے ساتھ معاملات فائنل نہ ہوسکے۔ شین واٹسن کے پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کے امکانات ختم ہو گے ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے شین واٹسن کےساتھ کوچنگ کےحوالے سےبات چیت کی تھی ۔ اور پاکستان ٹیم کے کوچنگ کےمضبوط امیدوارشین واٹسن ہی تھے۔

تؒاہم شین واٹسن کے خاندانی امور اور پہلے سے طےشدہ پلانز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے  کوچنگ کی راہ میں آڑے آئے۔

ذرائع پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں ۔ شین واٹسن کے تنخواہ کے بارے میں چلنےوالی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ۔

یادرہے شین واٹسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کےبعد اب واپس روانہ ہوچکے ہیں۔