ولادی میرپیوٹن 88 فیصد ووٹ حاصل کر کے مسلسل پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہو گے

ولادی میرپیوٹن تقریباً 88 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر روس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ولادی میر پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں اور پانچویں بار صدر منتخب ہوئے ہیں، دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی ہم منصب کی ایک بار پھر توہین کی گئی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹھگ کا لقب دے دیا۔امریکی صدر اس سے قبل روسی ہم منصب کو قاتل، آمر، قصائی اور جنگی مجرم بھی کہہ چکے ہیں جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماضی کے زبانی حملوں پرجوبائیڈن کو کبھی سخت جواب نہیں دیا بلکہ وہ ایسے الفاظ کے استعمال پر بائیڈن کو درازی عمر کی دعائیں دیتے رہے ہیں۔روسی صدر پیوٹن کا موقف ہے کہ بائیڈن ٹرمپ سے بہتر ہیں کیونکہ ان کے بارے میں پیشگوئی ممکن ہے.