یوٹیوب کا مقابلہ کرنے کے لیے ایلون مسک کا اسمارٹ ٹیلی وژن ویڈیو ایپ بنانے کا اعلان

ایکس کے مالک ایلون مسک اب ایک ایسا اسمارٹ ٹیلی وژن ایپ بنانے جا رہے ہیں جو یوٹیوب کو ٹکر دے گا۔ یعنی ایسا اسمارٹ ٹیلی ویژن (ٹیs وی) جس پر دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے یوٹیوب سے مقابلے کے لیے ایک ٹی وی ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے۔

مsخصوص کمپنیوں کے ٹی وی ماڈلز میں یہ ایپ کام کرے گی جس کے ذریعے ایکس پر پوسٹ کی جانے والی طویل ویڈیوز براہ راست ٹیلی ویژن پر دیکھنا ممکن ہوگا۔

ایلون مسک نے بھی ایک ایکس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ٹی وی ایپ دیکھنے میں یوٹیوب سے ملتی جلتی ہوگی اور اس کے ذریعے ایلون مسک یوٹیوب سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

البتہ ایکس کی جانب سے فی الحال اس ایپ کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔