بابر اعظم نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں 32 واں رنز اسکور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا ہے وہ پروفیشنل کرکٹ میں 25 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار 405 رنز بناچکے ہیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کے رنز کی تعداد 5 ہزار 950 ہے اور لسٹ اے میں 8 ہزار 645 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی 20 رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔کرس گیل نے 285 اننگز میں 10 ہزار ٹی 20 رنز بنائے تھے جبکہ بابر نے یہ سنگ میل 271 اننگز بھی عبور کیا تھا۔بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رن بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں۔