الیکشن کمیشن آف پاکستان کا راولپنڈی ڈویژن میں دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے خصوصی اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر بات چیت کے لیے آن لائن شرکت کی۔

دھاندلی کا اعتراف کرنے والے راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ڈویژن میں کون سے امیدوار کامیاب ہوے

اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی۔  کمیٹی کی قیادت الیکشن کمیشن کے ایک سینئر رکن کریں گے، جس میں سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری، اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہیں۔

یہ کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز سے بیانات اکٹھے کرے گی اور تین دن کے اندر اپنے نتائج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کی بے عزتی کرنے پر کمشنر راولپنڈی کے خلاف کسی ممکنہ کارروائی اور ضروری قانونی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

کمشنر راولپنڈی کے الیکشن میں دھاندلی کے الزام پر نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا موقف آ گیا

خیبرپختونخوا میں بھاری اکثریت حاصل کرنے کے باوجود پی ٹی آئی مشکلات کا شکار