جنوری اور فروی کے دوران ایف بی آر کو مجموعی طور 41 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

سال کے ابتدائی دو مہینوں (جنوری، فروری) میں ایف بی آر نے 41 ارب روپے کے مجموعی ریونیو خسارے کا انکشاف کیا۔

بہر حال، جنوری اور فروری کے خسارے کو اس حقیقت سے پورا کیا گیا ہے کہ جاری مالی سال 2023-24 کے پہلے چھ مہینوں (جولائی سے دسمبر) کے دوران ٹیکس وصولی ہدف سے تجاوز کر گئی ہے۔

جولائی سے فروری تک ٹیکس کی وصولی 5829 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

فروری میں ایف بی آر 714 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 681 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب رہا جس کے نتیجے میں 33 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال ہوا۔  اس سے قبل جنوری میں 8 ارب روپے کا ریونیو خسارہ تھا۔