پاکستان میں آئندہ انتخابات اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قید کے حوالے سے امریکہ کا ردعمل آ گیا

پاکستان میں آئندہ انتخابات اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قید کے حوالے سے صحافی کے استفسار کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا پاکستان کے انتخابی عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے تشدد کے واقعات اور میڈیا پر عائد پابندیوں بشمول انٹرنیٹ اور پرامن احتجاج پر تشویش کا اظہار کیا۔  امریکی ترجمان کے مطابق اظہار رائے کی آزادی کی یہ خلاف ورزیاں پریشان کن ہیں۔  پٹیل نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے لیڈروں کو بغیر کسی خوف، تشدد یا دھمکی کے، اور شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کے ذریعے منتخب کرنے کا اپنا بنیادی حق استعمال کریں۔

عام انتخابات 2024 کی الیکشن مہم کا آخری روز، الیکشن مینجمنٹ سسٹم کو کامیابی سے ٹیسٹ کر لیا گیا

مزید برآں، پٹیل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ مستقل طور پر ایک ایسے جمہوری عمل کی وکالت کرتا ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی اظہار سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انتخابات میں مکمل طور پر حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔

جیل کے اندر مر جاؤں گا، ڈیل نہیں کروں گا، عدت میں نکاح کے کیسں کے فیصلے کے بعد عمران خان کا بیان آگیا

الیکشن کمیشن نے تین حلقوں میں انتخابات روک دیے

آئندہ عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی کیا ذمہ داریاں ہو گی

پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان نے آئندہ الیکشن پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو مشورہ دے دیا