گولڈن روزہ……اصلاحی کہانی

گولڈن روزہ
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

گولڈن روزہ……اصلاحی کہانی

 

گولڈن روزہ
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

حاجی صاحب قبر میں سر پکڑے پریشان بیٹھے تھے کہ فرشتہ حاضر ہوا-

حاجی نور محمد صاحب  فیکٹری والے ؟ فرشتے نے آواز لگائ-

جی جی حاجی صاحب گھگھیائے- پہلے بھی دو فرشتے آئے تھے سارا حساب کتاب لے گئے ہیں۔

جی بالکل مگر افسوس حاجی صاحب آپ کی سارے نمازیں ڈال کے بھی حساب پورا نہیں ہو رہا ایک نیکی کم ہو رہی ہے،فرشتہ بولا

3 حج ںھی کیے تھے ؟ وہ حساب میں نہیں ڈالے آپ نے؟ حاجی صاحب سر کھجاتے ہوئے پوچھا؟

دو حج تو آپ نے سرکاری خرچ پر کیے ہیں انہیں آپ واپس لے سکتے ہیں، تیسرے حج میں آپ بس طواف کر کے ھوٹل میں پڑے رہے بہت سست ہیں  آپ حاجی صاحب پورا حج تو کر لیا ہوتا کم از کم دو کنکریاں شیطان کو مار لیتے۔
فرشتے نے حساب دیکھتے ہوۓ جواب دیا

اب میں کیا کروں ؟ حاجی صاحب نے پوچھا ؟

اگر آپ کے پاس روزے ہیں تو انہیں دیکھ لیں ہو سکتا ہے ان میں سے کوئی نیکی نکل آئے۔فرشتے نے جواب دیا۔

جی جی میرے پاس پورے چالیس سال کے روزے ہے

یہ کہتے ہوئے حاجی صاحب نے ایک پُرانی کھڑپینچ پیٹی کھینچ کھانچ کر باہر نکالی-

غصے کے سانپ کو قابو میں رکھے۔۔۔ایک اصلاحی کہانی

پھر جیب سے ایک زنگ آلود چابی نکال کر کہا چیک کر لوؤ پورے 1200 روزے ہے ایک روزہ وی نئیں کھاہدا

فرشتہ گھڑی دیکھتے ہوئے بولا مجھے قبر نمبر 231 اور 232 کا حساب کرنے جانا ہے اتنی دیر میں آپ مکمل اور بے عیب روزے گن کر الگ کر دیجئے ایک بھی مکمل روزہ بھی مل گیا تو کام بن جائے گا-

جب فرشتہ چلا گیا تو حاجی صاحب نے کانپتے ہاتھوں سے "روزہ خانہ” کھولا۔

اندر، 40 تھیلے تھے، ہر ایک میں 30 دن کے روزے کامل ترتیب سے تھے۔  اس نے پہلے دن احتیاط سے اٹھایا اور محسوس کیا کہ اس کا بازو ٹوٹ گیا ہے۔  اس نے ایک لمحے کے لیے اسے دیکھا، پھر اسے ایک طرف رکھ کر کہا

اے چڑی روزہ ہونڑاں .

اس کے بعد، اس نے ایک کے بعد ایک روزہ کا جائزہ لیا، صرف یہ جان کر شدید مایوسی ہوئی کہ باکس میں موجود کوئی بھی روزہ مکمل طور پر برقرار نہیں تھا – ایک کی ٹانگ غائب تھی، دوسرے کا بازو، اور دوسرے کا سر غائب تھا۔

مسلمان کافر ہے۔ تقسیم ہند سے پہلے کی کہانی

مایوس ہو کر وہ ڈبہ بند کر کے قبر کی دیوار کے پاس بیٹھ گیا۔

کئ گھنٹے بعد فرشتہ آیا تو حاجی صاحب خود ہی بول اٹھے
بھائ روزہ اک وی سلامت نئیں غیبت ، جھوٹ ، فراڈ ، تے دھوکے نے میرے سارے روزے برباد کر دیئے- پوری پیٹی بے کار پئ آ ہُن مینوں ہور ٹینشن نہ دے سُٹ دے جس دوزخ وچ سُٹنا ایں

فکر نہ کرے فرشتے نے کہا۔ ہمارے دفتری ریکارڈ سے آپ کا ایک گولڈن روزہ نکلا ہے جس پر آپ کا نام لکھا ہوا ہے مبارک ہو آپ کامیاب ہو گئے

گولڈن روزہ ؟ وہ کیون سا روزہ ہوتا ہے ؟

ہمارا معاشرہ اور یتم بچے

کسی غریب مسکین کا روزہ افطار کروانا، ہم اسے گولڈن روزہ کہتے ہے جو آج آپ کو کامیاب کر گیا ہے۔فرشتے نے جواب دیا اور جنت کی طرف والی کھڑکی کھول دی-