نیب نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف 6 بڑے کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی

نواز شریف
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

نیب نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف 6 بڑے کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی

نواز شریف
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب کی تحقیقات سمیت کرپشن کے 6 کیسز بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب کی تحقیقات بند کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

مزید برآں اجلاس میں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سی ڈی اے افسران کے خلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بھی بند کر دی گئی۔  علاوہ ازیں اجلاس میں وفاقی حکومت کے افسران کے خلاف انکوائری بھی بند کر دی گئی۔

اجلاس میں گزشتہ روز شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف انکوائری بھی بند کر دی گئی۔