رانا ثناء اللہ نے مسلم لیگ (ن) کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ن)
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

رانا ثناء اللہ نے مسلم لیگ (ن) کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 

مسلم لیگ (ن)
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے چیئرمین اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں سے متعلق کام مکمل کر لیا گیا ہے، آج شام یا اس کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کی فہرست جاری کر دیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے اور ملک بھر میں 60 جلسے کیے جائیں گے۔  مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کی ملاقاتوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جب کہ حمزہ شہباز لاہور سمیت پنجاب کے بعض حصوں میں جلسے کریں گے۔

نواز شریف 12 سے 15 ڈویژن میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔  نواز شریف کو صدر مملکت سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کا سربراہ وزیراعلیٰ ہوتا ہے، صدر مملکت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

صدر مملکت کو ہر چیز کے لیے وزیر اعظم کے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے کہ وہ ایک ایسی پوزیشن میں ہوں جو فعال ہو اور جس پر وہ ملک کو  چلا سکیں۔