بانی تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا

عمران خان
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

بانی تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا

 

عمران خان
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار میں بیٹھے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

عمران خان سے ملاقات طے ہونے کے باوجود شیر افضل مروت ان سے ملاقات نہیں کر سکے۔  عمران خان سے ملاقات کا موقع صرف لطیف کھوسہ، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز اور شعیب شاہین کو دیا گیا۔

نتیجتاً وہ پریس کانفرنس جو شیر افضل مروت کی ہونی تھی ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے اس سے قبل شیر افضل کو پارٹی کے بارے میں کوئی بیان دینے سے منع کیا تھا۔