پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک کی بڑی وکٹیں گرا دی

پیپلز پارٹی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک کی بڑی وکٹیں گرا دی

 

پیپلز پارٹی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

آصف زرداری سے ملاقات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔  ان میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلام اسلم، سابق ایم پی اے سردار محمد نواز خان رند اور ان کے صاحبزادے شامل ہیں۔

رحیم یار خان میں مسلم لیگ ن میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین شہزاد انور، سابق ایم پی اے میاں محمد علی لالیکا، راؤ نجیب الرحمان اور راؤ عزیزالرحمن نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید برآں چوہدری افتخار احمد نے تحریک لبیک کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، محمد ایوب سندیلہ اور عمران سندیلہ نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔