پاکستان مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے لیے امیدواروں کے نام فائنل ٹکٹیں جاری کر دی

پاکستان مسلم لیگ ن
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

پاکستان مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے لیے امیدواروں کے نام فائنل ٹکٹیں جاری کر دی

 

پاکستان مسلم لیگ ن
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اسحاق ڈار نے بلوچستان کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کی تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہیں۔

جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے مختلف امیدواروں کو ٹکٹیں الاٹ کر دی ہیں۔

نوابزادہ طور گل کو این اے 251، سردار یعقوب خان ناصر کو این اے 252 اور میر دوستین خان ڈومکی کو این اے 253 کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مزید برآں عبدالغفور کو این اے 254، میر خان محمد جمالی کو این اے 255، عبدالخالق کو این اے 256 اور جام کمال کو این اے 257 کا ٹکٹ ملا ہے۔  یہ امر قابل ذکر ہے کہ جام کمال ن لیگ کی جانب سے دو صوبائی نشستوں پی بی 21 اور پی بی 22 سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اسلم بلیدی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258، یعقوب بزنجو کو این اے 259، سردار فتح محمد حسنی کو این اے 260، میر عطا اللہ لانگو کو این اے 261، نواب سلمان خان خلجی کو این اے 262 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔  اور این اے 263 کے لیے جمال۔

باقی ٹکٹ این اے 264 کے لیے شاہ کاکڑ، این اے 265 کے لیے حاجی عزیز محمد بریچ، این اے 266 کے لیے سعید اللہ ترین اور این اے 267 کے لیے حاجی عبدالمنان خان درانی کو الاٹ کیے گئے ہیں۔