ملک بھر سے کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرواۓ اور کتنوں کے مسترد ہوے الیکشن کمیشن نے تفصیل جاری کر دی

الیکشن کمیشن
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

ملک بھر سے کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرواۓ اور کتنوں کے مسترد ہوے الیکشن کمیشن نے تفصیل جاری کر دی

 

الیکشن کمیشن
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ 2024 کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔  ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کل 22 ہزار 711 کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔  ان میں سے 21,684 مرد امیدواروں اور 1,027 خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔  مجموعی طور پر 25,951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کل 24,698 مرد امیدواروں اور 1,253 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔  تاہم ریٹرننگ افسران نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 3240 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔  ان میں سے 3,015 مرد امیدوار اور 225 خواتین امیدوار ہیں۔

مزید برآں، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے 6,449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔  ان میں 6,094 مرد اور 355 خواتین امیدوار ہیں۔

قومی اسمبلی کے لیے کل 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔  تاہم ریٹرننگ افسران نے 1024 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے ہیں جن میں 934 مرد اور 90 خواتین امیدوار شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16 ہزار 262 کاغذات منظور کیے ہیں۔  ان میں سے 15,590 مرد اور 671 خواتین امیدوار ہیں۔