ائیرپورٹس سیکورٹی فورس نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔جانیے اسمگلنگ ہونے والی چیزوں کی تفصیل

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ پیش
کردی۔جانیے اسمگلنگ ہونے والی چیزوں کی تفصیل

 

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش
کردی،اعدادو شمار کے مطابق ائیرپورٹس سیکورٹی فورس نے 2023 کے دوران مختلف ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 138 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

سال 2023 کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 58 کلو ہیروئین، 48 کلوگرام چرس 98 کلوگرام آئس ہیروئن اور 6 لیٹر لیکوئیڈ ہیروئن برآمد کی۔

مختلف ایئرپورٹس پر کارروائیاں کرکے ایک ارب 25 کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی۔

کرنسی اسمگلنگ میں امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یوکے پاؤنڈ درہم ، ترک لیرا وغیرہ شامل ہیں۔