کمشنر کراچی نے کراچی والوں پر بڑی پابندی لگا دی

کمشنر کراچی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

کمشنر کراچی نے کراچی والوں پر بڑی پابندی لگا دی

 

کمشنر کراچی
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

 

کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور پٹاخے چلانے پر پابندی ہے۔  یہ پابندی 31 دسمبر سے یکم جنوری 2024 تک نافذ العمل رہے گی۔

گزشتہ سال کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کی تقریبات کے دوران فائرنگ سے 37 شہری زخمی ہوئے تھے۔  مزید برآں، ان واقعات کے سلسلے میں 2 پولیس افسران سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس سرجن کے مطابق نئے سال کے آغاز کے موقع پر گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت 36 شہری زخمی ہوئے۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ شہر بھر میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی شبیر احمد ستار نے مزید بتایا ہے کہ نئے سال کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔