دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان شان مسعود شاندار ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے بعد پہلے کپتان بن گئے

دوسرے ٹیسٹ میچ
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان شان مسعود شاندار ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے بعد پہلے کپتان بن گئے

دوسرے ٹیسٹ میچ
فوٹو بشکریہ گوگل امیجز

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران لگاتار دو اننگز میں نصف سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

میلبورن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 54 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 60 رنز بنائے۔  اس کامیابی سے وہ 1983 میں عمران خان کے بعد آسٹریلیا میں یہ سنگ میل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان ہیں۔

واضح رہے کہ حنیف محمد نے یہ کارنامہ 1964 میں 104 اور 93 رنز کی اننگز سے انجام دیا تھا جبکہ عمران خان نے 1983 میں 83 اور 72 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ کتنے ممالک میں آپ ویزا فری قیام کر سکتے ہے

2023 میں شان مسعود یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کپتان بن گئے ویرات کوہلی نے 2014 میں آسٹریلیا میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیٹ کمنز نے شان مسعود کو دوسری اننگز میں 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں کینگروز نے قومی ٹیم کو فتح حاصل کرنے کے لیے 317 رنز کا ہدف دیا ہے۔